کوالالمپور5؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ملائیشیا کے حکام نے ملک میں زیکا وائرس کے نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کے دوسوسے زائدکیس پڑوسی ملک سنگاپور میں بھی سامنے آ چکے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ زیکا وائرس جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں پھیل رہا ہے۔ زیکا وائرس مچھر سے پھیلتا ہے اور حاملہ خواتین کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔